عوامی رابطہ مہم کیلئے تحریک انصاف پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی

لاہور:دنیاپاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کے مقامی ذمہ داران ریلیوں کی قیادت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کرے گی، 26 دسمبر کو بہاولپور،27 دسمبر کو شیخوپورہ اور 28 دسمبر کو جہلم، 29 دسمبر کو ساہیوال، 30 دسمبر کو ڈی جی خان، 31 دسمبر کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیاں منعقد کرے گی۔

یکم جنوری کو دوبارہ سے ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد ہوگا، 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال، 6 جنوری کو ڈی جی خان،7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔

8 اور 15 جنوری کو ایک بار پھر ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، 9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 جنوری گجرات، 11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ ، 13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور، 16 جنوری کو سرگودھا میں میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے، حالیہ دہشتگردی سے نمٹنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، زرداری، پی ڈی ایم کے پاس ارکان کی منڈی لگانے اور گندی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، پرویزالہٰی گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں اس وقت مفاد پرست لوگ موجود ہیں، عدالت نے ہمیں موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں، کسی کو موقع نہیں دوں گا کہ اقتدار کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے، ملک کا سیاسی اور معاشی استحکام نئے الیکشن میں ہی ہے۔

Comments are closed.