تحریک لبیک نے اپنا نقطہ نظرپھرپیش کردیا،کون محب وطن اورکون بے وفا، سب بتادیا

لاہور:تحریک لبیک نے اپنا نقطہ نظرپھرپیش کردیا،کون محب وطن اورکون بے وفا، سب بتادیا،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے مختلف قسم کے بیانات آنے شروع ہوگئے ہیں اورسوشل میڈیا پران کی طرف سے مختلف قسم کے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تحریک لبیک کے رہنماوں‌کی طرف سے کہا گیا کہ ہم نے احتجاجی دھرنا نیک مقصد کےلیے دیا ہے اورپی ٹی آئی نے دھرنا اقتدار کے لیے دھرنا دیا

 

ہم نے توڑپھوڑ نہیں کی مگرپی ٹی آئی نے 126 دن دھرنے میں کس قدرنقصانات کیے سب جانتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں بہت سے معاملات حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہوا ہے اورذمہ دارہمیں قراردیا جارہا ہے

تحریک لبیک کی طرف سے حکومت پرمختلف قسم کے الزامات بھی لگائےگئےہیں کہ ہمارے دھرنے میں آنے والے مظاہرین پرسیدھی گولیاں چلائی گئیں

 

 

تحریک لبیک کی طرف سے نوازشریف دورمیں امریکہ کے حوالے کیے جانے والے ایمل کانسی پربھی بات ہوئی کہ نوازشریف نے اس کی بنیاد رکھی تھی اورغیرت مند پاکستانیوں کوبیچا گیا اورپھریہ سلسلہ چلتا رہا

تحریک لبیک کی طرف سے حکومت کوخبردارکیا گیا ہےکہ وہ باز آجائے اورفرانسیسی سفیر کو ملک بدرکرے ہمارے حکومت سے کوئی اختلافات نہیں ہم چاہتے ہیں کہ فرانس کو یہ پیغام پہنچے کہ مسلمان اپنے نبی رحمت صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

Comments are closed.