انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک، تھانہ کانڈیوال پولیس کی بڑی کاروائی

0
53

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے.سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیل دار چوہدری اشرف رجوکہ نے کارروائی کرتے ہوئے سٹاک ہوئی 1100 چینی کی بوریاں برآمد کر لی ہیں.کاروائیاں بھوآنہ شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں جہاں پر اللہ دتہ کریانہ سٹور لال چوک سے 500 بوری,حسینی کریانہ سٹور نیا لاری اڈہ سے 400 بوری اور واجد کریانہ سٹور سے 200 بوری چینی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہے.اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کر کے چینی کا خود ساختہ بحران پیدا کیا جا رہا ہے اور تحصیل بھوآنہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

دوسری جانب تھانہ کانڈیوال پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، ایک ماہ قبل موضع بھبھڑآنہ میں اعجاز حسین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کانڈیوال میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہوا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قاتل کو ٹریس کر لیا، دوران انٹیروگیشن ملزم غلام حسن کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ، ملزم غلام حسن نے بہن سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر فائرنگ کر کے اعجاز حسین کو قتل کیا، ڈی پی او بلال ظفر کی طرف سے انسپکٹر افضل شیر ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال اور ہمراہی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

Leave a reply