ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورٹیلی میڈیسن سے پسماندہ علاقوں میں صحت کے مسائل پرقابو پانے میں مدد ملےگی. صدر مملکت عارف علوی

0
144

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورٹیلی میڈیسن اپنانےسے ملک کے پسماندہ علاقوں میں صحت کے مسائل پرقابو پانے میں مدد ملےگی،صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حفاظتی صحت کا نظام مضبوط بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈیسن اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے ملک کے پسماندہ علاقوں کی آبادی کو درپیش صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میڈیکل شعبے کی عالمی کمپنی سیمنز ہیلتھینئرز کے گلوبل ایگزیکٹوز کے وفد نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیائی ریجنز کے لئے چیف ایگزیکٹوآفیسر آلےپیر ملوئے کی قیادت میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے حفاظتی صحت کا نظام مضبوط بنانے ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈیسن اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے ملک کے پسماندہ علاقوں کی آبادی کو درپیش صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد جدت اپنائیں ، خدمات کے معیار کو بہتر بنائیں ۔ شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی میں جدت لانے ، سستے اور موثر انداز میں طبی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔


صدر مملکت نے صحت مند طرز زندگی اپنانے اور بیماریوں سے بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سمارٹ ڈیوائسز اور سافٹ ویئر میڈیکل شعبے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ صدر مملکت نے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے آگاہی، طبی مشورے اور علاج فراہم کرنے کیلئے موبائل یونٹس استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے عوام کو معیاری ، مسابقتی اور سستی صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے سیمنز ہیلتھینئر کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔قبل ازیں آلےپیر ملوئے نے صدر مملکت کو سیمنز ہیلتھینئر زکی مختلف مصنوعات سے متعلق بریفنگ دی۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
انہوں نے کہاکہ سیمنز ہیلتھینئرز جرمنی میں کئی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے بڑی کمپنی ہےاورپاکستان میں لیبارٹری اورریڈیالوجی کےشعبے میں نمایاں ہیلتھ کیئر معاونت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کا مقصد صحت عامہ کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بااختیار بنانا،ادویات کاموثراستعمال ، مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری لانا اور صحت عامہ کے نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کااہل بنانا شامل ہے۔

Leave a reply