ہری پور: ہری پورمیں حالات کشیدہ ، پولیس نفری تعینات:ٹی ایل پی کا کارکن جانبحق ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ہری پور میں بھی حالات کشیدہ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

مذہبی جماعت کے احتجاج کے نتیجے میں ہری پورہزارہ موٹر وے ،ہری پور بائی پاس سمیت شاہرہ ریشم پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری کی جانب سے چیکنگ جاری ہے۔

 

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے کارکنان کے گھروں اور دفاترمیں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

ادھر ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس موقع پر جانی نقصان بھی ہواہے ،

مقامی ذرائع کےمطابق ہری پورمیں تحریک لبیک کا کارکن حافظ عثمان پولیس کی گولیوں‌کا نشانہ بن گیا ہے اوروہ قربان ہوگیا ہے

Shares: