عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کی فلم 123 واں کی کاسٹ گزشتہ روز لاہور پہنچی اور میڈیا سے گفتگو کی. مہوش حیات ، شہریار منور ، رمشا خان اور ڈائریکٹر ندیم بیگ اس موقع پر موجود تھے. ندیم بیگ نے کہا کہ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. مجھے بہت امید ہے کہ تیری میری کہانیاں کو اچھا ریسپانس ملے گا. مہوش حیات نے کہا کہ تیری میری کہانیاں کا جب سکرپٹ میرے پاس آیا تو مجھے لگا کہ ایسا کردار تو میں‌نے پہلے کیا ہی نہیں ہے لہذا میں نے فورا ہاں کردی. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے.

وہاج نہایت ہی منجھا ہوا اداکار ہے. انہوں نے میری توقعات سے بڑھ کر اداکاری کی ہے. اسی طرح رمشا خان نے بھی کہا کہ ندیم بیگ نے ہم سے بہت اچھا کام لیا ہے ، مجھے بھی امید ہے کہ فلم ہماری توقعات سے بڑھ کر شائقین کا ریسپانس پائے گی. شہریار منور نے کہا کہ میں تو ہمیشہ ہی اپنی ہر فلم کے لئے پرجوش ہوتا ہوں اس فلم کےلئے بھی بہت پرجوش ہوں. میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو ضرور دیکھنے جائیں ، آپ ہماری فلمیں دیکھیں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی.

 

 

 

فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

Shares: