لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

وہاج علی کراچی میں‌ہونے والے فلم کے پریمئیر میں‌کام کی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں‌کر سکے
0
46
teri meri

عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کی لاہور میں گزشتہ روز پرائیویٹ سکریننگ کروائی گئی، یہ بنیادی طور پر فرینڈز اینڈ فیملی شو تھا جس میں‌فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. پرائیویٹ سکریننگ میں‌ جن سٹارز نے شرکت کی اس میں وہاج علی ، مایا علی ، لکھاری خلیل الرحمان قمر ، بلال لاشاری ، عمارہ حکمت ، عثمان پیرزادہ ، نادیہ جمیل ، حمزہ علی عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی. تیری میری کہانیاں میں فلم 123 واں کے لکھاری ہیں خلیل الرحمان قمر اور اس فلم کے ہیرو ہیروئین ہیں مہوش حیات اور وہاج علی .

وہاج علی کراچی میں‌ہونے والے فلم کے پریمئیر میں‌کام کی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں‌کر سکے تھے جس کے باعث لاہور میں پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا. ”اس موقع پر وہاج علی کے پرستار کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے. ”تیری میری کہانیاں کو شائقین کی طرف سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے. تیری میری کہانیاں کی صورت میں‌پاکستانی سینما پر جو تجربہ کیا گیا ہے اسکو پذیرائی تو مل رہی ہے باقی مزید آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ پرڈیوسرز اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں یا نہیں.

 

جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

Leave a reply