افغانستان کی سرحد سے پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیاگیا:ایک جوان وطن پرقربان

راولپنڈی:افغانستان کی سرحد سے پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیاگیا:ایک جوان وطن پرقربان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ساتھ ملحقہ بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوتوئی کے عام علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ان دہشت گردوں کے حملے کا پاک فوج کے جوانوں بھرپورجواب دیا،معتبرذرائع کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

اس موقع پر پاک فوج کے ایک جوان سپاہی نذر محمد جعفرآباد کے رہنے والے تھے نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی بین الاقوامی سرحد کے پار افغانستان کے اندر سے گزشتہ روز دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پاک فوج کے تین جوانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں نے ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاکستانی فوجیوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی تھی ۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک محمد رحمان‘ نائیک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شہید ہو گئے۔

پاکستان نے اس افسوسناک واقعہ میں دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور توقع ظاہر کی ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کیخلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Comments are closed.