مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا...

پاک فوج کا اعلاج:ہم حاضرہم قربان:کرم:پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی فائرنگ،5جوان وطن پرقربان

راولپنڈی:پاک فوج کا اعلاج:ہم حاضرہم قربان:کرم:پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی فائرنگ،5جوان وطن پرقربان ،اطلاعات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کرم کے علاقے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیاء اللہ، سپاہی ناہید اقبال، سپاہی ساجد علی اور سپاہی سمیر اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے سرحد پار پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر کرم ضلع میں فائر کیا، اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھی سخت جانی نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی، پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں اس عزم صمیم کا عکاس ہیں۔