نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے سیلم پور تھانے کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے رات 2 بجے کے قریب تیز رفتاری کے باعث سگنل کو توڑتے ہوئے سڑک کنارے سوئے افراد پر ٹرک چڑھا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سیلم پور پولیس اسٹیشن میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایک 20 سالہ طالب علم نے منگل کو وسطی دہلی کے کملا مارکیٹ علاقے میں کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی بی اے آنرز (سیاست سائنس) کے دوسرے سال کی طالبہ تھی۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس کی جیب سے ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں کسی پر الزام نہیں لگایا گیا تھا۔
ہندوستان نے اپنی زمین خود ہی چین کے حوالے کردی
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ افسر نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں بھارتی ریاست تمل ناڈو میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر اپنے منگیتر کو دوستوں کی مدد سے قتل کردیا تھا دو روز قبل ڈاکٹر ویکاس راجن کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا او چند ہی گھنٹوں میں کومے میں چلے جانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی پہلے تو پولیس نے موت کو طبی قرار دیا تاہم جسم پر تشدد کے نشانات کے بارے میں پتہ چلنے پر تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ طبی موت نہیں بلکہ قتل ہے۔
پولیس نے تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جس سے پولیس قاتل منگیتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تفتیش کرنے پر لڑکی نے بتایا کہ انسٹاگرام پر میں نے اپنی برہنہ تصاویر دیکھ کر ویکاس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ صرف شغل کے لیے ایسا کیا تاہم اس نے ویکاس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بہانے سے ایک پارٹی میں بلایا جہاں اسے نشہ آور چیز پلا کر اپنے دوستوں سے پٹوایا جس کے دوران ویکاس بے ہوش ہوگیا۔