مزید دیکھیں

مقبول

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

واقعہ فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کی حدود میں پیش آیا،شعری پبلک سکول کے قریب رکشہ پر خاتون جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گئے، تیزاب سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا، تیزاب گردی کا شکار خاتون شادی شدہ تھی.

تیزاب ، ایک انتہائی ملک ہتھیار ، جو چند لمحوں میں زندگی چھین لیتا ہے، خواتین تیزاب گردی کا آسان ہدف بن جاتی ہیں، شادی سے انکاریا محبت میں ناکامی،یاپھر نام نہاد غیرت،کی وجہ سے خواتین کو تیزاب سے نشانہ بنا کر انکی زندگی چھین لی جاتی ہے،پاکستان میں جہاں دہشت گردی کے واقعا ت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تیزاب گردی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں، تیزاب گردی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت سزائیں ہوتیں تو ایسے واقعات پیش نہ آتے،

تیزاب گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے منظم حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں برداشت اور مساوات کیلئے اپنا اہم کرداد ادا کریں،پارلیمنٹ سے منظور کردہ قوانین پر سختی سے عمل کرائیں تاکہ جھوٹی انا کی تسکین کے لئے ہنستے مسکراتے انسان کو بھیانک روپ میں تبدیل کرنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے،

تیزاب فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ قوانین پر عملدرآمد ہو،حکومت کو چاہیے کہ کھلے عام تیزاب بیچنے والوں پر پابندی عائد کرے اور دکان والوں کو چاہیے کہ جو آدمی ان سے تیزاب لینے آئے تو وہ پہلے اس شخص کو دیکھے اور پہچانے کہ یہ تیزاب کسی کام کے سلسلے میں لے کر جا رہا ہے،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان فیصل آباد میں تیزاب گردی کے واقعہ پر پھٹ پڑے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "فیصل آباد میں تیزاب پھینکنے کا ایک اور واقعہ، متاثرہ نوجوان لڑکی ہے، جب تک ایسے لوگوں کو سب سے اونچے درخت کے ساتھ نہیں لٹکایا جائے گایہ گھناؤنا جرم ختم نہیں ہوگا”۔

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ " ایسے لوگ جو خواتین کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اور تشدد کرتے ہیں، بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں وہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں، ایسے افراد کو شہر کی سب سے بڑی عمارت یا درخت کے ساتھ لٹکانا چاہئے اور جب تک انکی لاشیں گل سڑ‌نہ جائیں، گدھ نہ کھا جائیں ان پر کوئی رحم نہ کیا جائے، ایسے دو ملزمان کو لٹکا دیں تو واقعات میں کمی ہو گی

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا تھا،رشتے سے انکار پر خاتون سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ ٹیچر سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،تیزاب سے سکول ٹیچر کا چہرہ جھلس گیا

کراچی میں سات اگست کو ہی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا، شہر قائد کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو خاتون کا شوہر ہی ملوث نکلا، واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم اس کا شوہر ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے واقعہ ابتدائی طور پر غیرت کے نام پر حملے کا شاخسانہ لگتا ہے

16 جون کو پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں یتیم لڑکی پر ماموں زاد نے تیزاب پھینک دیا تھا، یتیم بچی عائشہ بی بی پرحقیقی ماموں کے بیٹے مشتاق اور اس کی بہنوں نے تیزاب پھینک دیا تیزاب سے جسم بری طرح جھلس گیا، تیزاب سے لڑکی کا40 فیصد جسم جل گیا تیزاب سے جھلسنے والی عائشہ کے بھائی کی شادی مشتاق کی بہن سے ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی کی بنا پر تیزاب گردی کی گئی

پانچ جون 2023 کو پشاور میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا ، پشاور کے علاقے توحید آباد میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیاجبکہ اس تیزاب حملے میں زخمی خاتون کا برقعہ اور کپڑے بھی جھلس گئے،

قبل ازیں نومبر 2022 میں لاہورمیں آصف کو شادی سے انکار پر اس کے دوست رزاق نے 25 سالہ تہمینہ پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ملزم نے والدین کی غیر موجودگی میں گھر آکر خاتون پر تیزاب پھینکا۔ تیزاب سے خاتون کا بازو اور جسم جھلس گیاتھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

نومبر 2022 میں ہی لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا،لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤں کی حدود میں نوجوان نے پسند کی شادی کے لئے لڑکی کے گھر والوں سے بات کی، لڑکی کے گھر والوں نے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان اشتعال میں آ گیا، نوجوان نے دوبارہ لڑکی کے گھر جا کر رشتے کی بات کی، دوبارہ انکار کے بعد نوجوان نے لڑکی، اسکے والد، والدہ اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ میں لڑکی اور اسکے اہلخانہ جھلس کر زخمی ہو گئے تھے.

اکتوبر 2022 میں سکھر میں سفاک باپ نے بیٹی اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب کے باعث جھلسنے والی آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی تھی،اکتوبر میں ہی سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

جون 2022 میں لاہور میں ایک خواجہ سرا بھی تیزاب گردی کا شکار ہوا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ بستی سیدن شاہ میں دبئی پلٹ نوجوان حمزہ عرف ہنی نے پرانی آشنائی کی بنا پر خواجہ سرا ء کنزا کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan