تیز گام ٹرین سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک جاری ہوئی یا نہیں
تفصیلات :ترجمان ریلوے کے مطابق لیاقت پور تیز گام ٹرین سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ریلوے نے تاحال جاری نہیں کی ۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ رپورٹ مکمل ہونے پر چئیرمین ریلوے بورڈ سکندر سلطان راجہ کو فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔جیسے ہی رپورٹ مکمل ہوگی میڈیا سے شئیر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میںآتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،







