تھانہ حملہ کیس، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو عدالت نےبری کر دیا
تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ وزیرآباد میں سول جج آصف گل کی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور ان کے ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا، عطا تارڑاور دیگر پر 2021 میں تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
عدالتی فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی ایما پر مقدمہ درج کیا گیا تھانے پر حملے کاجھوٹا مقدمہ درج کر کے میری آواز دبانے کی سازش تھی،میری گرفتاری پر فواد چوہدری نے کہا تھاکہ مجھے تین سال باہر نہیں آنے دیں گے لیکن مجھے تین سال جیل میں رکھنے کا کہنے والے آج خود سلاخوں کے پیچھے ہیں، 2021 سے مقدمے کا مکمل سامنا کیا ہم نے عدالتوں کا احترام کیا،تھانے پر حملے کا مقدمہ جھوٹا تھا، اللہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے، ہم باعزت بری ہوئے ہیں،ہم نے اس مقدمے میں پہلے دن سے ہر پیشی پر کوشش کی کہ حقائق سامنے رکھیں،میں بری ہوکر کھڑا ہوں اور فواد آج قید میں ہے، دو سال ہمیں اس کیس میں لگے،ذمہ دار شہری کی حیثیت سے عدالتی کاروائی کا احترام کیا، تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں.مشکل ترین وقت تھا، انہی سیڑھیوں پر کرفیو کا سماں تھا.
الحمدللہ آج سوا دو سال کے بعد با عزت بری ہوا۔ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ تین سال باہر نہیں آؤں گا۔ اللہ سے رحم مانگنا چاہیے pic.twitter.com/Evxap1wCNf
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 11, 2023
قانون کے آگے سرِ تسلیم خم کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے،شہباز شریف
سابق وزیراعظم، ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے نوجوان، بہادر اور باہمت ساتھی عطاء اللّہ تارڑ کو تھانہ حملہ جیسے جھوٹے اور مضحکہ خیز مقدمے میں بریت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ قانون کے آگے سرِ تسلیم خم کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے اور عطا تارڑ نے بھی اس جھوٹے مقدمے کا تقریباً دو سال تک بڑے صبر سے مقابلہ کیا۔ اس کامیابی پر اللّہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں نفرت اور ذاتی دشمنی کے بیج بونے کی روایت ختم ہو۔
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر