راولپنڈی:تھانہ مورگاہ کی حدود میں اوباش نوجوانوں کی شدید ہلڑ بازی اور ون ویلنگ میلاد کمیٹیوں کی جانب سے منع کرنے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا. پولیس ہمیشہ کی طرح موقع سے غائب رہی.ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر پولیس موقع پر آئی اور کسی بھی شخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی لڑائی کرنے والے نوجوانوں کا تعلق جھامرہ سے بتایا جاتا ہے تمام جھگڑے کا مرکزی کردار نواز آف جھامرہ کا بیٹا اور زین کا بھائی المعروف فوجی بتایا جاتا ہے جس نے اپنے 20 سے 25 ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا تاہم پولیس نے تاحال اس کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی. ایس پی پوٹھوہار علی سید کے مطابق ملزم پولیس کے آنے پر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔مقامی صحافی انعام درانی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ پچھلے سال بھی یہ اطلاعات ملیں کہ تھانہ مورگاہ کی حدود میں نوجوان لوگوں کو تنگ کرتے ہیں اور ہلڑ بازی کرتے ہیں یہ کنفرم نہیں کہ یہ نوجوان آج واقعہ میں جو ملوث ہیں وہ ہیں یا اور لیکن میلاد کمیٹیوں کے روکنے پر آج بات لڑائی تک پہنچی.

Shares: