تھانہ نیلور کے علاقے ملال پل میں باپ نے اپنی سگی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ مزید تفتیش شروع جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا باپ تین چار سال سے مجھے گندی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ مجھے تنگ کرتا رہا ہے جبکہ مارتا اور جب میں بولتی تو مجھے دھمکیاں دیتا کہ تمہیں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔ میں اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے اپنے گھر سے اپنی نانی کے گھر بھی گئی تھی.
مدعیہ نے مزید کہا کہ؛ میرے باپ کی وجہ سے میری خالہ اور ماموں نے مجھے چاچو کے حوالے کردیا۔ پھر میرے باپ نے میری ماں کو مارا اور مجھے گھر لانے کو کہا۔ میں اپنی ماں کے کہنے پر گھر واپس چلی گئی۔ اور واپس میرا باپ میرے ساتھ زنا کرتا رہا اور اس نے مجھے گولیاں دے کر بچہ بھی ضائع کروایا ہے۔ مدعیہ کے مطابق میری ماں خاموش رہیں اور کسی کو نہ بتایا پھر زبردستی انہوں نے میرا نکاح بھی کروا دیاجو کہ کہ مجھے پسند نہیں تھا۔ اس میں میری مدد کسی رشتہ دار نانی چاچو خالہ ماموں نے نہ کی۔ اور آج پھر مجھے اس شخص نے مارا اور زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ٕ
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ؛ اب میں اس گھر میں مزید نہیں رہ سکتی۔ میرا باپ میرے ساتھ 6 مارچ2022 سے زنا کر کے بچہ بھی ضائع کروا چکا ہے۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کرکے کے میری داد رسی کی جائے۔ تھانہ نیلور پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 239/22 بجرم 376 درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے. جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.