تھانیدار کا سرعام تشدد،ویڈیو وائرل،کاروائی کا مطالبہ

قصور
انسپیکٹر نے سرعام ایک شحض کو تھپڑ مارے،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل،عوام کا انسپیکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی میں تعینات اے ایس آئی لیاقت علی نے شہری کو سرعام تھپڑ مارے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی اور لوگوں نے اے ایس آئی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا
جس پہ ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی کو میرٹ پہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ
کسی بھی شہری سے بدتمیزی اور تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو پولیس اہلکار اس کا مرتکب ہو گا اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
عوام کی جانب سے مطالبہ ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی شحض خود کو قانون سے بالاتر نا سمجھے اور لوگوں کو قرار واقعی احساس ہو کہ پولیس عوام کی محافظ ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر محض باتوں تک بیان محدود رہا تو لوگوں کا پولیس سے اعتبار اٹھا اعتبار بحال نا ہو سکے گا

Comments are closed.