باغی ٹی وی پر فلم "ایک حقیقت ” کومناسب مقام دینے پرشکرگزارہوں ،فرازاحمد

0
44

لندن :باغی ٹی وی پر فلم "ایک حقیقت ” کومناسب مقام دینے پرشکرگزارہوں ،اطلاعات کےمطابق معروف پروڈیوسر،فلم ساز،ہدایت اورمصنف فراز احمد نے اپنی ایک مشہورزمانہ فلم ” ایک حقیقت ” کوباغی ٹی وی کے پلیٹ فارم پرمناسب انداز سے مقام دینے پرباغی ٹیم کا شکریہ اداکیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق معروف فلم ساز،ہدایتکارفراز احمد نے باغی ٹی وی کے نام اپنے پیغام میں اس فلم کو مناسب مقام دینے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ سنیئرصحافی ، تجزیہ نگار مبشرلقمان کے بہت زیادہ مشکورہیں کہ انہوں نے اس فلم کے حوالے سے بہت زیادہ عزت افزائی کی ،فراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتے

فراز احمد نے اپنے پغام میں باغی ٹی وی ٹیم کی انگلش نیوزایڈیٹرمہرین ثاقب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بات پربہت زیادہ مشکورہیں کہ ان کو بہت زیادہ عزت دی گئی اوران کی اس فلم کوباغی ٹی وی پراعزاز بخشا گیا

Leave a reply