پشاور: شکریہ سازشیو :قوم کوپتہ چل گیا کہ پاکستان میں فیصلے کس کی مرضی سے ہوتے ہیں:اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش میں اپنے لوگ شریک ہوئے۔
بیرسٹرسیف نے کامران بنگش اور تیمورجھگڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل عمران خان تشریف لا رہے ہیں، بین الاقوامی سازش میں اپنے لوگ شریک ہوئے۔
اس موقع پر تیمورجھگڑا نے کہا کہ پورے پشاور سے درخواست ہے کہ کل وہ نکلیں، رابطہ مہم کا آغاز پشاور سے ہو رہا ہے، کے پی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔
دوسری جانب کامران بنگش نے کہا کہ حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے، کے پی میں صرف ایک غدار نکلا، کل عمران خان کے استقبال کے لیے پورا پشاور نکل آئے گا،
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے اداروں کو کمزور نہیں کرنا، پاک فوج کا احترام ہم پر فرض ہے، ہمارا جھگڑا جن کے ساتھ ہے وہ سب کو پتا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی آزادی کی حفاظت خود کرتی ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپنی قوم کی حفاظت، اپنی آزادی کی حفاظت ، قوم خود کرتی ہے، کوئی اور نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی باہرسے قوت قوم کی حفاطت نہیں کرسکتی، قوم اپنی آزادی کی حفاظت کرتی ہے ، اس کے لیے میں آپ کے پاس آرہا ہوں۔