لاہور:شکریہ وزیراعظم:عمران خان نےآن لائن زمین کی فردحاصل کرنےکےڈیجیٹل سسٹم کااجراکردیا:پٹواریوں سےجان چھوٹ گئی:عوام دعائیں دینے لگی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کی عوام کو حکومت وقت کی جانب سے ایک اور تحفہ دے دیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے آن لائن زمین کی فرد حاصل کر نے کے نئے ڈیجیٹل سسٹم کا اجرا ئ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 22 ہزار مقامات سے زمین کی فرد آن لائن حاصل کی جا سکے گی ۔پہلے مرحلے میں 7 سو بورڈ آف ریونیو، جب کہ مارچ میں 8 ہزار نادرا سینٹر کے ساتھ سسٹم لنک کیا جائے گا۔مئی تک 22 ہزار مقامات پر ڈیجیٹلائز سسٹم کے تحت فرد حاصل کی جا سکے گی۔ ے ڈیجیٹل سسٹم کا اجرا کرتے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے بھی نئے نظام کے تحت اپنی زمین کی فرد حاصل کی۔
وزیراعظم نے کہنا ہے کہ بہت زبردست سسٹم بنا دیا گیا ہے صرف ایک منٹ میں فرد حاصل کی جا رہی ہے، جہاں کرپشن کا خاتمہ ہو گا وہاں عوام کو بآسانی ایک منٹ میں فرد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی کارکردگی کو خوب تعریف کی جبکہ عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قبضہ مافیاکے خلاف ایکشن کر کے 1 لاکھ 44 ہزار 439 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ریونیو عوامی خدمات کا اجرا کیا جس میں اب تک کل 40 ہزار 27 شکایات موصول ہوئیں، جس میں سے 39 ہزار 156 شکایات کا ازالہ کیا گیاہے