تھرپارکر میں‌ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے

0
39

تھرپارکر میں‌ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے

باغی ٹی وی : سندھ کہ جہاں ‌پی پی پی کی حکومت ہے اس کے پسماندہ ضلع تھر میں موت نے معصوم بچوں پر اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔

تھر میں جون کے ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چھتیس ہو گئی، جبکہ رواں سال تین سو اٹھتالیس بچے غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تھرپارکر سے ہم نیوز کے نمائندے محمد حنیف نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے اٹھارہ روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے جبکہ پینتیس بچے سول اسپتال ٹھی مین زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔

تھرپارکر ،35 جھونپڑیاں جل گئیں،سندھ حکومت خاموش، وزیراعظم نے کیا مدد کا اعلان

Leave a reply