تھرپارکر ،35 جھونپڑیاں جل گئیں،سندھ حکومت خاموش، وزیراعظم نے کیا مدد کا اعلان

0
38

تھرپارکر ،35 جھونپڑیاں جل گئیں،سندھ حکومت خاموش، وزیراعظم نے کیا مدد کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے چلھار میں آتشزدگی سے 35 جھونپڑیوں کے جلنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو متاثرہ خاندانوں سے رابطہ اور فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلھار کے متاثرین مٹی اور سرکنڈوں سے بنے ہوئے گوپا نما جھونپڑیوں میں رہتے تھے۔ آگ گھر میں چائے بنانے کے دوران حادثاتی طور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے گھریلو سامان اور جھونپڑے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ جانور زخمی ہوئے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے سندھ صوبائی دفتر کو اور تھرپارکر میں بیت المال کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ پاکستان بیت المال کی ٹیم نے 35 گھرانوں کے کوائف اور دیگر معلومات حاصل کرکے ضابطہ کی ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے۔

پاکستان بیت المال کی جانب سے متاثرین کو فوری طور پر مالی امداد جاری کر دی گی ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہو سکیں۔ متاثرین کی امداد سے متعلق ایم ڈی پاکستان بیت المال ، وزیر اعظم عمران خان کو جامع رپورٹ پیش کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے فلسفہ کے مطابق پاکستان بیت المال مستحقین کی بحالی اور امداد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے. (اے پی پی)

واضح رہے کہ تھر پارکر میں آتشزدگی پر سندھ حکومت نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا اور متاثرین کی کسی قسم کی کوئی امداد نہیں کی

واضح رہے کہ تھر پارکر میں قحط سالی کے بعد فلاح انسانیت فائونڈیشن نے واٹر پروجیکٹ کے تحت تین ہزار سے زائد واٹر پروجیکٹ تھر پارکر میں مکمل کئے ہیں جن میں ہینڈ پمپ اور کنویں ہیں، فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف ہیں ، فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رفاہی کاموں کے باوجود حکومت پاکستان نے ان پر پابندی لگا دی ہے. ایف آئی ایف تھرپارکر سندھ میں سولر سسٹم کے ذریعہ ٹیوب ویل چلا رہی ہے۔ جہاں ریت اڑتی تھی وہاں کھیت آباد اور فصلیں اگ رہی ہیں ،فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھر پارکر میں دوصحت کے مراکز پر بھی کام جاری تھا .

سندھ کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کا کہنا ہے کہ تھرپارکر ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ ہے، جہاں زیادہ تر لوگ گاوٴں میں رہتے ہیں۔ اس علاقے میں غربت بہت ہے اور پانی، بجلی، تعلیم سمیت صحت کی سہولیات بہت کم ہیں

Leave a reply