ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

ٹھٹھہ س ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس کی کامیاب کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر انچارج ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل، آئی ٹی ٹیم اور ٹھٹھہ پولیس کے مختلف تھانہ جات نے کارروائیاں کرکے کچھ عرصہ قبل چوری اور گم شدہ 16 عدد لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز ویوو، اوپو، انفینکس، ٹیکنو اور سامسنگ برآمد کرکے اصل مالکان گل نیاز جاکھرو ،نظام الدین سولنگی ،انور حسین چارن ،کامران شاہ ،انور علی بھٹی ،بلال خاصخیلی ،سجاد خاصخیلی،امین احمد ،عمران خشک ،عبدالغفور سموں،جمن خشک ،عبدالستار خشک ،امتیاز علی پلیجو ،حسین علی شاہ اور غلام حسین کاتیار کےحوالے کردئے

اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ٹیم کو مزید ہدایت کی کہ چوری اور گم شدہ موبائل فونز کو ڈیلی بیسز پر ٹریس کیا جائے اور کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ موبائل فون ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں

شہریوں نے اپنے لاکھوں روپے مالیت کی برآمد شدہ موبائل فونز دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ مزید موبائل فونز ریکوری کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ جلد از جلد ٹریس کرکے مالکان کے حوالے کردئے جائیں گے.

Leave a reply