بے بنیاد الزام،مشعال یوسفزئی کو تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری

0
96
mashal

تحریک انصاف کے رہنما معظم بٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال اعظم یوسفزئی کے خلاف ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے

معظم بٹ نے مشعال یوسفزئی کو ہتک عزت کے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے لئے میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہو ں ، نادیہ صبوحی نے 1 کروڑ 73 لاکھ روپے کی گاڑی کی خریداری کی خبر پر آپ کا موقف لینا چاہا جس پر آپ نے نادیہ صبوحی پر بوائز اور معظم بٹ سے پیسے لینے کا الزام لگایا، مشعال یوسفزئی نے صحافی نادیہ صبوحی کے ٹیکسٹ میسیجز اسکرین شاٹس لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کئے اور یہ ہتک آمیز مواد کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا، مشعال کے الزامات سے ہم دونوں کی زندگیوں اور ساکھ کو نقصان پہنچا،آپ نے پیشہ ور افراد کی زندگی، شخصیت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،مشعال یوسفزئی لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی، نوٹس میں مشعال اعظم یوسفزئی کو 14 دن کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا اور کہا گیا کہ الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں انہیں 3 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی نے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق خبر دینے پر خاتون رپورٹر نادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا تھا، مشعال یوسفزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سینئر رپورٹر نادیہ صبوحی پر الزام لگایا تھا کہ صحافی نے فارچونر خریدنے کی سمری کی خبر محض پروپیگنڈے کی نیت سے چلائی تھی، نادیہ صبوحی نے پروپیگنڈہ اس لیے شروع کیا ہے کیونکہ انہوں نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور میری طرف سے انکار کیا گیا،نادیہ کی جانب سے پیسے ڈیمانڈ کئے گئے لیکن میں نے منع کر دیا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے اور یہاں لفافہ نہیں چلتا تو اس پر باقاعدہ پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا۔

بعد ازاں مشعال یوسفزئی کے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات پرمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پشاور پریس کلب آکر نادیہ صبوحی اور صحافی برادری سے معذرت کرلی،بیرسٹر سیف نے مشیر مشعال یوسفزئی کے بے بنیاد الزام تراشی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ الزام تراشی مشعال یوسفزئی کا ذاتی فعل تھا،صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات نہ ہوں .

مشعال یوسفزئی،جسے خیبر پختونخواہ میں مشیر بنایا گیا ہے، ٹک ٹاکر بن چکی ہیں تو وہیں سرکاری گاڑی کے لئے ڈیمانڈ کر دی

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply