ٹھٹھہ : گھارو میں قومی عوامی تحریک نے مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو میں قومی عوامی تحریک نے مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی
گھارو قومی عوامی تحریک کیجانب سے ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ اور اس سے منسلک علاقوں میں مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے شہر گھارو میں قومی عوامی تحریک کیجانب سے ملک اور ضلع ٹھٹھہ بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بد حالی و بدامنی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں قومی عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی قومی شاہراہ سے ہوتی ہوئی مین بس اسٹاپ پر پہنچنے کے بعد دھرنا دیا جہاں مرکزی رہنماء مظہر راہوجو ضلع ٹھٹھہ قومی عوامی تحریک کے صدر شبیر بھٹی، کاشف خاصخیلی، منور بھٹو، یاسر جاکھرو نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی بد امنی چوریوں اور چھینا جھپٹی کے واقعات میں اضافے کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی کھانے کو بھی ترس گئے ہیں لیکن حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے روز بروز مہنگائی میں اضافہ کرتے جارہے ہیں جس کیوجہ سے خودکشیوں اور کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہوتی جارہی ہے لیکن حکمران خواب خرگوش اور بیرون ملک کے دوروں کے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے احتجاج کرتے ہوۓ موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر کیا جائے گا. 

Leave a reply