باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر، فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لئے قطر روانہ
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ظہیر خٹک یوتھ ایمبیسڈر، فیفا عالمی فٹبال کپ میں گراؤنڈ آفیشل کے طور پر شرکت کے لئے قطر روانہ ہو گئے ان کی روانگی سے قبل سول سوسائٹی اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے مختلف کلبز کے آرگنائزرز نے ظہیر خٹک کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اس موقعہ پر شمس الدین تھیم، سمیع اللہ بابڑو، سہیل شہزاد جوکھیو، داد محمد جوکھیو، راحیل شہزاد جوکھیو، فاضل چانڈیو، علی محمد جت، جگدیش مہاراج، بشام جوکھیو، محمد خان سیلمان خیل، سلطان ملاح، حماد اشرف راجپوت صاحب، احمد آرائیں، لالا تھیم، شہریار خان خٹک، فاروق بٹ، و دیگر نے خطاب کیا اور ظہیر خٹک کی حوصلہ افزائی کے اس موقعہ پر ظہیر خٹک کے والد حاجی عبداللہ خٹک بھائی محمد علی خٹک اور شاہد خٹک بھی موجود تھے جنہوں نے تمام دوست احباب جو کہ ظہیر خٹک کو سپورٹ کر رہے ہیں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

Shares: