فرید رحمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو گورننگ باڈی اسلام آباد ریجن کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔

0
40

اسلام آبادصدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو گورننگ باڈی اسلام آباد ریجن کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد سیکرٹری اطلاعات اسلام آباد ریجن شاہد راٹھور نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔
اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے تینوں حلقوں اور ونگز نے ریجنل صدر فرید رحمان کو اپنی کارکردگی پیش کی جس پر صدر فرید رحمان نے حلقوں اور ونگز کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ جلد از جلد تنظیم کو بلاک کوڈ لیول پر منظم کیا جائے۔اجلاس میں حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف ممبران و عہدیداران کے تحفظات کی بنا پر صدر فرید رحمان نے ایگزیکٹو گورننگ باڈی کی منظوری سے سینیٹر فوزیہ ارشد کی سربراہی میں کوآرڈینیشن ڈویلپمینٹ کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران میں تینوں حلقوں کے صدور جن میں راجہ نصیر جنجوعہ، احمد خان اور ملک ساجد ہوں گے اور صدر فرید رحمان نے سختی سے اس بات کی تاکید کی کہ یوسیز صدور اپنی اپنی یوسیز کے ترقیاتی کاموں کی سفارشات اس کمیٹی میں پیش کریں۔

تفصیلات لے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سب ممبران سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز لی گئی اور صدر فرید رحمان نے ایگزیکٹو گورننگ باڈی کی منظوری سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی بنائی اور ایگزیکٹو گورننگ باڈی نے اس کمیٹی کا کنوینئر ملک ساجد کو مقرر کیا اور اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں سینیٹر فوزیہ ارشد، نائب صدر علی بخاری ایڈووکیٹ،ممبر لوکل گورنمنٹ طیبہ ابراہیم،احمد خان، راجہ نصیر جنجوعہ، راجہ محمد ہارون، عامر شیخ، نیاز خان اور سردار مصروف احمد خان ایڈووکیٹ ہیں۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ جب بھی اسلام آباد میں پارٹی کا کسی قسم کا کوئی بھی ایونٹ ہوتا ہے تو اس ایونٹ کو بہترین طریقے سے آرگنائز کرنے کے لیے ایگزیکٹو گورننگ باڈی نے ایک ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کے ممبران میں تینوں حلقوں کے صدور جن میں راجہ نصیر جنجوعہ، احمد خان، ملک ساجد، سیکرٹریز جنرل چوہدری عدالت حسین ایڈووکیٹ، راجہ عبدالمنان کیانی، راجہ غلام مصطفٰی اور تمام ونگز کے صدور جن میں شیخ اویس محمود، جنید خٹک، خالد نصیر صوبہ، پیر عظمت، حیدر عباس، یاسر عرفات، سردار مصروف احمد خان ایڈووکیٹ اور فرخانہ قمر ہوں گے مرکزی فنانس بورڈ کی ہدایات پر صدر فرید رحمان نے ریجن،حلقوں اور ونگز کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے پارٹی آفس بنائیں اور پارٹی آفس کے بجٹ بنا کر 15 یوم کے اندر رپورٹ پیش کریں اور اس کے بعد سیکرٹری فنانس اسلام آباد ریجن سید محمد جاوید نے ریجنل آفس پہ آنے والے اخراجات ایگزیکٹو گورننگ باڈی کے سامنے پیش کیے۔صدر فرید رحمان نے حلقوں اور ونگز کے صدور و سیکرٹریز جنرل سے یوسیز کے وزٹ کا شیڈول طلب کیا کہ اسلام آباد کی تمام یوسیز میں دورے کیے جائیں گے اور پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کی جائیں گی جس پر سب نے اکتفا کیا اور جلد وزٹ کا شیڈول دینے پر راضگی ظاہر کی۔آخر میں صدر فرید رحمان نے اجلاس میں شریک تمام شرکاء کی پارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پارٹی کا اصل سرمایہ آپ لوگ ہیں اور آپ جیسے ہی ورکرز کی بنیاد پر پارٹی کھڑی ہے اور صدر فرید رحمان نے تمام شرکاء کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سینیٹر فوزیہ ارشد، ریجنل ایڈوائزر جمیل عباسی، سیکرٹری گڈگورننس غلام نبی، ریجنل نائب صدر علی بخاری، ریجنل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ مصطفٰی کیانی، ریجنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل نیاز خان، ریجنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ محمد ہارون، ریجنل سیکرٹری اطلاعات شاہد راٹھور،ریجنل سیکرٹری فنانس سید محمد جاوید، ریجنل جوائنٹ سیکرٹری عامر شیخ،صدر حلقہ این اے 52 راجہ نصیر جنجوعہ، سیکرٹری جنرل حلقہ این اے 53 راجہ عبدالمنان کیانی، صدر حلقہ این اے 54 ملک ساجد، صدر انصاف ٹریڈرز ونگ اسلام آباد ریجن شیخ اویس محمود، سیکرٹری جنرل انصاف ویمن ونگ اسلام آباد ریجن میمونہ کمال، صدر انصاف یوتھ ونگ اسلام آباد ریجن جنید خٹک، صدر انصاف لیبر ونگ اسلام آباد ریجن پیر عظمت شاہ، صدر انصاف مینارٹی ونگ اسلام آباد ریجن خالد نصیر صوبہ، ممبر لوکل گورنمنٹ اسلام آباد طیبہ ابراہیم، صدر انصاف لائرز فورم اسلام آباد ریجن سردار مصروف احمد خان، صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ حیدر عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a reply