لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

 

سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

 

 

ملزم متاثرہ بچی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

 

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے منصورہ میں نوسر باز خواتین نے جیولری کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کا باکس غائب کردیا۔جیولری شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا غائب کرنے کی سی سی ٹی وی میں خاتون ملزمہ کو زیورات کا باکس اپنی چادر میں چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Comments are closed.