کابل :افغان طالبان نے میڈیا پرپابندیوں‌کے الزامات کوسختی سے مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی طرف سے افغان طالبان کے حوالے سے پھیلائے گئے مذموم پراپیگنڈے کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مفتوحہ علاقوں میں کسی پرکسی قسم کی کوئی پانندی نہیں جوکہہ رہےہیں کہ میڈیا پرپابندیاں لگادی گئی ہیں وہ سراسر جھوٹ بول رہےہیں‌

ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہےکہ خواتین اوردیگرعامتہ االناس سب آزاد ہیں اوروہ اپنی زندگیاں آزادانہ گزارنے میں بھی آزاد ہیں

افغان طالبان کی طرف سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اوردیگرادارے سب آزاد ہیں ، اساتذہ اورعلما پر کوئی قدغن نہیں‌ ، حتی کہ ان مفتوحہ علاقوں‌ میں رہنے والے غیرمسلموں کو بھی آزادی ہے کہ اپنے مذہب کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں

ترجمان کی طرف سے خبردار کیا گیا ہےکہ کچھ لوگ جان بوجھ کرغلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ان کوچاہیے کہ وہ ایسے منفی رویے سے باز رہیں اورایسی بات منسوب نہ کریں جس سے طالبان کو کوئی تعلق نہ ہو

Shares: