افغان طالبان نے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کے بغیربجٹ تیارکردکھایا

0
90

کابل :افغان طالبان نے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں کے بغیربجٹ تیارکردکھایا،اطلاعات کے مطابق افغآن طالبان کا غیر ملکی امداد کے بغیر قومی بجٹ تیار کرنے کا دعویٰ کرکے دنیا کو حیران کردیا ،ادھرافغان طالبان کی اس کامیابی کے پیچھے پاکستان کی حکمت قراردی جارہی ہے

اس حوالے سے تازہ خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی غیر ملکی امداد کے مالی سال 2022 کا قومی بجٹ تیار کرکے اس کی حتمی منظوری کے لیے پیش کردیا ہے اوراگلے چند دنوں تک اس بجٹ کو منظور کرکے افغانستان میں ترقیاتی ، صحت وتعلیم اور دیگرمنصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا

فرانسیسی خبر ررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق افغان وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ انہوں نے قومی بجٹ 2022 کا مسودہ دو دہائیوں میں پہلی بار غیر ملکی امداد کے بغیر تیار کرلیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے بجٹ کا حجم نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا یہ مسودہ شائع ہونے سے پہلے منظوری کے لیے کابینہ کے پاس جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بجٹ کو اپنی ملکی آمدنی سےتیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد غیر ملکی مالی امداد روک گئی تھی جبکہ مغربی ملکوں نے طالبان کو بیرون ملک موجود اربوں ڈالرز کے اثاثوں تک رسائی فراہم نہیں کی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ 2021 کا بجٹ گزشتہ افغان حکومت نے آئی ایم ایف کی رہنمائی سے تیار کیا تھا۔

Leave a reply