امریکی وزیر خارجہ نےشہباز شریف کو یقین دہانی کرادی :مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں

نیو یارک:ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے۔

اس ملاقات کے دوران انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

 

امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Comments are closed.