بغداد :عراق : نجف اشرف میں امریکی لینگویج سینٹراوربغداد خوفناک دھماکوں سے لرزاٹھا،اطلاعات کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف اشرف میں ایک امریکی لینگویج سینٹر اور اسی طرح بغداد میں دھماکے ہوئے ہیں۔
الحدث اور سومریہ کی رپورٹوں کے مطابق نجف اشرف میں ایک امریکی لینگویج سینٹر میں جہاں انگریزی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے، دھماکہ ہوا۔ نجف اشرف کی پولیس نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے دھماکے سے کافی مالی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب الاخبار ٹیلی ویژن چینل کا کہنا ہے کہ بغداد میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم اس کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ ذرائع نے کل رات امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں بھی دھماکے کی خبر دی تھی۔