راولپنڈی:علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرآرمی چیف کااظہارافسوس تعزیت بھی کی،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرپاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی اظہارافسوس کیا ہے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین کی وفات پرگہرے دکھا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ علامہ خادم حسین ایک اچھے انسان تھے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے
اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں خاندان کے برابر کے شریک ہیں
دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے
یاد رہےکہ علامہ خادم حسین رضوی آج شام لاہورمیں قضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے