بہاولپور: طارق بشیر چیمہ کی صحافی کے ساتھ بدتمیزی کی آیڈیو نے تہلکہ مچا دیا ،اطلاعات کے مطابق بہاولپورکی اہم سیاسی شخصیت ، وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی طرف سے ایک صحافی کے ساتھ سخت لہجے اوربدتمیزی کی آیڈیو وائرل ہوگئی ہے ،
ذرائع کے مطابق اس آیڈیو میں طارق بشیر چیمہ صحافی کو بہت برا بھلا کہتے ہیں اورخبرکےحوالے سخت پیغام بھی دیتے ہیں، گالیاں بھی دیتے ہیں اوردھمکی بھی دیتے ہیں
ذرائع کےمطابق اس آیڈیو میں طارق بشیرچیمہ نے دوسرے فریق کو بھی سخت اورگندی گالیاں دی ہیں ، اس آیڈیومیں مذکورہ صحافی طارق بشیر چیمہ سے نرم لہجے میں گفتگو کرتے ہیں لیکن طارق بشیر چیمہ نے ایک بھی نہ سنی








