جتوئی،باغی ٹی وی (نذیر شجراء)ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولیاں مارکرقتل کردیا،شہر سلطان میں شہریوں نے جی ٹی روڈ بند کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق تھانہ جتوئی فلور ملز کے قریب ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان ابو بکر نامی شخص کو گولیاں مار دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 2 دن بعد شادی ہونی تھی،دوسری طرف شہر سلطان میں شہریوں نے جی ٹی روڈ بند کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی ،تحصیل جتوئی میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز کوئی نہ کوئی وقوعہ ہو جاتا ہے ، سرکل جتوئی میں پولیس جرائم روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ، جبکہ جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے پولیس مذاکرات میں ناکام ہوئی ہے ،عوام کااحتجاج جاری ہے.

Shares: