لڑائی نوازشریف کی ہے اوراستعفے ہم دیں :ایسا نہیں ہوسکتا:الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں :لیگی ایم این اے

چینوٹ:لڑائی نوازشریف کی ہے اوراستعفے ہم دیں :ایسا نہیں ہوسکتا:الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں :اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ قیادت کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا جس پر پارٹی کی ضلعی قیادت نے انہیں دھمکیاں دیں۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے پر عوامی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی۔ قیصر شیخ نے استعفیٰ دینے کی مخالفت کی تو انہیں پارٹی عہدیداران کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔

قیصرشیخ نے کہا کہ لڑائی نوازشریف کی ہے ، اوراستعفے ہم سے مانگے جارہے ہیں ، یہ تضاد کیوں ؟ ایسا نہیں ہوسکتا ، ان کہنا تھا کہ الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں‌ شرم آنی چاہیے ان کو

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ نے پارٹی قیادت کو استعفی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’پارٹی کا سیکریٹری ہوں اور کسی کا ملازم نہیں ہوں‘۔مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے انہیں دھمکی دی کہ اگر قیصر شیخ نے استعفیٰ نہ دیا تو رکن قومی اسمبلی کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ’میں خود کوشش کر کے پارٹی قیادت کے پاس جاکر بات کروں گا، جماعت کا کوئی ملازم مجھے استعفیٰ دینے کا حکم نہ دے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ضلعی عہدیداران میری بے عزتی نہ کریں اور لیڈر کہہ کر ہی مخاطب کریں، پارٹی لیڈر میرے ووٹ کو عزت دے اور مجھے وہاں سے بیٹھ کر استعفیٰ دینے کی ہدایات نہ دے‘۔

Comments are closed.