گستاخانہ پوسٹ کا واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے:پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد : گستاخانہ پوسٹ کا واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے:پاکستان کا شدید احتجاج،،اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے جذبات مجروح ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق پوسٹ کرنے پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ پوسٹ کا واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بنگلورو اور کرناٹکا میں دلخراش واقعے پر بھی احتجاج کیا اور دفتر کارجہ نے پاکستان کے احتجاج اور تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ کی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام مخالف پوسٹ سے ساری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سلیکون ویلی سمجھے جانے والے بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق پوسٹ کی تھی جس کے بعد شہر میں شدید احتجاج شروع ہوگیا تھا۔احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس خود کو رکن اسمبلی سرینواس مورتی رشتہ دار بتانے والے شخص کو گستاخانہ پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments are closed.