ن سے ش نکلنے کے لیے جنوری میں جھاڑو پھر جائے گی،شیخ رشید نے ن لیگ کی اندرونی لڑائی سے متعلق پشین گوئی کردی

راولپنڈی :ن سے ش نکلنے کے لیے جنوری میں جھاڑو پھر جائے گی،شیخ رشید نے ن لیگ کی اندرونی لڑائی سے متعلق پشین گوئی کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف بزدل بھگوڑا انسان ہے،نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں سیاست نہیں کرسکتے، جنوری میں جھاڑو پھر جائے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ن سے ش نکلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز نےمیرے دس سوالوں کا جواب نہیں دیا ، مریم کہتی ہیں میرے سوال لغو ہیں ،میرے سوال قومی سلامتی کے ہیں،نواز شریف قومی ایجنڈے کے بجائے ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں۔

وفاقی ریلوے وزیر کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ انہیں قبول جو خلاف ہو وہ نا قابل قبول، میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھوتھو یہ ان کا ایجنڈا ہے، یہ بیرونی اشاروں پر اندرونی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جو ملکی سلامتی کے خلاف ہونگے وہ جیلوں میں ہونگے۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ آج مریم نواز نے ساری تقریر عدلیہ ،نیب کے خلاف کی، مریم آج قو می اداروں کو متنازع قرار دے رہی ہیں، مریم نواز نے یہ نہیں بتایا شہباز کی ضمانت منسوخی میں کیاشواہددیکھےگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز نے 3 بار مجھ پر الزام لگایا کہ میں رشتوں کونہیں جانتا، میرا کوئی رشتے دار منی لانڈرنگ میں شامل نہیں ہے۔

شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ این آراوکےبھوکوں کوعمران خان نےاین آراونہیں دیاتوان کےبیانیے آگئے،اب تو فضل الرحمان کا موسیٰ خان بھی پکڑا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہیے۔

Comments are closed.