مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

بجٹ ایسا ہوگا کہ سب خوش ہوجائیں گے:وزیراعظم کا جواب سن کرہرکوئی خوش مگرسرکاری ملازم ناراض

اسلام آباد :بجٹ ایسا ہوگا کہ سب خوش ہوجائیں گے ، وزیراعظم کا جواب سن کرہرکوئی خوش مگرسرکاری ملازم ناراض ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بجٹ ایسا ہوگا کہ ہرکوئی خوش ہوجائے گا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دی

ذرائع کے مطابق اس پیغام اور اجلاس کے بعد جب وزیراعظم عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سوال کیا ، جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجٹ ایسا ہوگا جس سے سب خوش ہوجائیں گے۔

دوسری طرف سرکاری ملازمین نے وزیراعظم کی 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کریں‌ گے