ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے:ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک

اسلام آباد:ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ سب سے مشکل مرحلے سے نکل آئے ہيں۔جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک ڈاکٹر مرتضٰی سید کا کہنا تھا کہ ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے۔

ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک نے کہا کہ مشکلات ہيں ليکن سب سےمشکل مرحلےسےنکل آئے ہيں، پاکستان کو ترقی يافتہ بنانے کيلئے تعليم پر زور اور خواتين کو بااختيار بنانے پر توجہ دينا ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج پاکستان کا 75 جشن آزادی منایا جارہا ہے، ہر طرف سبز ہلالی قومی پرچموں کی بہار ہے، عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے، بچے بڑے سب ہی مختلف انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان کا قیام 14 اگست 1947ء کو عمل میں آیا تھا، قوم ہر سال اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے، اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اہم عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ قومی پرچم سربلند ہوتے ہیں، شہری بھی اپنی املاک اور گاڑیوں پر قوم پرچم آویزاں کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک طرف ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک یہ دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف پاکستانی قیادت سعودی عرب ، عرب امارات ، چین اور آئی ایم ایف سے مالی امداد کی درخواست کرچکی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگرآئی ایم ایف نے وقت پر پاکستان کو گرانٹ جاری نہ کی توحالات بہت زیادہ خراب ہوجائین گے

Comments are closed.