مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...

2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں...

ارمغان سے منشیات کے کاروبار اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

محکمہ ایکسائز سندھ کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے آرگنائزڈ...

شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے تعلق رکھنے...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا موجودہ وقت درست نہیں تھا، علی محمد خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکاموجودہ وقت درست نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرگفتگونہیں ہوئی تھی اگر کابینہ میں قیمتیں بڑھانے پر گفتگو کر لی جاتی تو اچھی بات ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا موجودہ وقت درست نہیں تھا، بجٹ اجلاس ابھی جاری ہے پاس نہیں ہوا اس لیے تھوڑا انتظار کر لیا جاتا۔

علی محمد خان نے کہا کہ قیمتیں اچانک کیوں بڑھائی گئیں اس بارےمیں علم نہیں، عالمی سطح پرقیمتیں بڑھ رہی ہیں شایداس لیےیہاں بھی بڑھائی گئیں۔