خانیوال:خطرہ کی گھنٹی بج گئی ضلع خانیوال میں کرونا کیسز کی شرح %11 تک پہنچ گئی۔
ضلع خانیوال میں گزشتہ تین روز کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد رہی-اگر صورتحال اسی طرح رہی تو مکمل لاک ڈائون لگایا جاسکتا ہے اس لئے شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں-اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو مکمل لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر۔
یاد رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ضلع خانیوال میں 35 کرونا کیسز سامنے آئیں ہیں جوکہ تشویش ناک بات ہے اب تک ضلع خانیوال میں کرونا کیسز کی تعدار 1464 تک جاپہنچی ہے جن میں سے 1002 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 لوگوں کی اموات سامنے آئی ہے گزشتہ دونوں میں مختلف سکولوں میں متعدد افراد میں کرونا وائرس کے ہونے کی تشخیص ہوئی ہےجس کی وجہ سے باز سکولوں کو 7 روز کے لیے بند بھی کردیا گیا ہے