پشاور ( پ ر)جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اگر واقعی2018 سینٹ انتخابات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو وہ 2020چیئرمین سینٹ کے انتخابات کی تحقیقات بھی کرا لیں۔کیسے صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے اس کی بھی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔صدیق الرحمن پراچہ نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی ڈیل نے یہ ثابت کر دیاہے کہ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں پارٹیوں نے پنجاب سے 5، 5 سینیٹرز اور ایک ق لیگ کا بلامقابلہ منتخب ہونا کسی ڈیل کا شاخسانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ این ار او نہیں دوں گا اور دوسری طرف مریم نواز کہتی ہیں کہ ہم مقابلہ کریں گے چوروں کا ٹولہ مک مکا کر بیٹھا ہے اور عوام کے لیے ٹوپی ڈرامہ لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں کوئی شرم نہیں کوئی حیا بھی نہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ایسی جرات کسی دوسری پارٹی کے لیڈر میںنہیں یہ صرف جماعت اسلامی کے لوگ ہی کر سکتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحیقیقاتی کمیٹی کی تمام کاروائی براہ راست عوام کو دکھائی جائے ۔تاکہ عوام خود فیصلہ کرے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت میں جو ملوث ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی احتساب کی بات کرتی ہے اس لیے کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل لوگ خود قابل تفتیش ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، یہ حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔ مشرف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور پی ٹی آئی کے لوگوں کی پالیسیاں اور حکمت عملیاں ایک ہی ہیں۔ اور اب اس حکومت کا جانا بنتا ہے.

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی ڈیل سے ثابت ہو گیا حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں
Shares: