کوئٹہ :وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

میرضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد لیا گیا ہے، بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے جب راہ راست پر آجائیں تو ہی مذاکرات کرسکتے ہیں، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ رات خالق آباد میں ہونے والے حملے کے بعد آپریشن جاری ہے، لیویز اور ایف سی چیک پوسٹ سمیت پی پی ایل کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، پی پی ایل کے اہلکاروں نے دو سال قبل کام ختم کردیا تھا، حملے وقت لیویز کے 20 اہلکار جائے تعیناتی پر موجود تھے۔

پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

25 جون تاریخ کے آئینے میں

عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ …

 

Shares: