ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ شان رحمۃ اللعالمین کی تفصیلات سے آگاہ کردیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین 16 سے 22 نومبر تک منایا جائے گا ڈپٹی کشمنر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ16 نومبر کو شان رحمت اللعالمین ریلی نکالی جائے گی جبکہ 17 نومبر کو نعتیہ مقابلہ اور مشاعرہ ہو گا۔
18 نومبر کو نمائش فن خطاطی اور کالج کی سطح پر تقریر اور نعتیہ مقابلے ہوں گے۔
19 نومبر کو علماء مشائخ کانفرنس ہوگی
20 نومبر کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے موٹیویشنل سپیکرز کی تقاریر ہوں گی
21 نومبر کو سکول کی سطح پر نعتیہ اور تقریری مقابلے ہوں گے۔
22 نومبر کو محفل نعت اور محفل سماع کا انعقاد ہوگا۔
ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات پر مبنی بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔
اسی طرح محکمہ تعلیم کے زیراہتمام روزانہ کی بنیاد پر ختمِ قرآن کی محفل ہوگی۔