شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع شیخوپورہ میں 10 سستے بازار لگائے جائیں گے جہاں پر آٹا چینی پھل سبزیوں گھی گوشت انڈوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش شہریوں کو عام بازاروں سے 10 تا 15 فیصد رعایتی قیمت پر فروخت ہوں گی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام پر واضح کیا کہ اگر ماہ رمضان سے قبل یا اس کے دوران آٹا کی کسی بھی علاقہ میں کمی ہوئی تو اس کا ذمہ دار براہ راست ڈی ایف سی ہوگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں جن 720 عمارتوں کی نقشوں کے بغیر تعمیر ہوئی ہے ان کے مالکوں کو نقشہ فیس سرچارج کے ساتھ جمع کروانے کینوٹس فوری طور پر جاری کیئے جائیں اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پہنچنے والی شکایات کی بناء پر کوٹ عبدالمالک سمیت لاہور روڈ کی آبادیوں میں سیوریج سسٹم بچھانے کے دوران پچھلے برسوں کے دوران ہونے والی کروڑوں روپے کی خردبرد کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروانے اور اندرون شہر گلی زرگراں اور گلی ککے زئیاں میں سرکاری سکولوں کی عمارتوں میں غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی دوکانوں کو فوری طور پر سربمہر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور چیف افسر کو ہدایت کی گئی کہ دونوں سکولوں کی دیواروں کے ساتھ بنی ہوئی تجاوزات دو روز میں ختم کروا کر اس کی رپورٹ دیں اجلاس میں مین بازار کو کشادہ کرنے کے اور نالہ پر بنی ہوئی پختہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔