اسلام آباد:پی آئی اے کے لیے کابل ایئرپورٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے پرواز پیر 13 ستمبر کو صبح 7 بجکر 30 منٹ پر کابل روانہ ہو گی جس کے لیے افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اےکو لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نےکابل فلائٹ آپریشن کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے اس آپریشن میں پی آئی اے ایئربس320 طیارے استعمال کرےگی ۔
دوسری جانب قطری حکام نے کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے،