ن لیگ کے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں زلزلے سے لندن میں نوازشریف کا محل بھی ہل گیا:بغاوت ہی بغاوت

0
32

لاہور:ن لیگ کے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں زلزلے سے لندن میں نوازشریف کا محل بھی ہل گیا:بغاوت ہی بغاوت،اطلاعات کے مطابق آج ن لیگ کے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں زلزلے سے لندن میں نوازشریف کا محل بھی ہل گیا ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ ایک رکن اسمبلی کی دھماکے دار گفتگو نے سب کو خاموش کردیا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر ) طارق نے پارٹی بیانیہ کے ساتھ چلنے سے معذرت کر لی ،مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں کرنل ریٹائرڈ طارق نے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ نوازشریف اپنا حساب دینے کی بجائے پارٹی کوقربانی کا بکرا بنا رہے ہیں‌

ان کا کہنا تھا کہ سن لیں ہرکوئی اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے نوازشریف خود اپنی صفائی پیش کریں پارٹی کو اپنے مفاد کےلیے استعمال نہ کریں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ طارق کی گفتگو اتنی جانداراورپراثرتھی کہ ہال میں سناٹا چھا گیا ، ہر طرف سے اثبات میں سرہلائے گئے اورپھر اس منظرنے مریم نواز اورنوازشریف پر بجلی گرادی

دوسری طرف لیگی ایم پی اے کرنل (ر) طارق کی جانب سے پارٹی میں فعال کردار اور طویل عرصہ سے متحرک نہ ہونےکے سوال پر رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر) طارق کاکہناتھاکہ پارٹی کا موجودہ بیانیہ سے وہ اتفاق نہیں کرتے اور اسی لئے فعال نہیں رہے

جس پر میٹنگ میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے برہمی کا اظہار کیا تو کرنل ر طارق نے معذرت کی اور بعدازاں کہاکہ وہ موجودہ بیانیہ کےساتھ تو نہیں تاہم پارٹی میں فعال کردار ادا کریں گے

Leave a reply