حکومت پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، یورپی یونین نے تین جولائی تک پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، یورپی یونین نے تین جولائی تک پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

بآغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے سیکٹری خارجہ نے آج ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس رابطے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی ہے

ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں

دوسری طرف پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور اب پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی۔ دیگر پروازیں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Comments are closed.