کمالیہ: اللہ عمران خان کی حفاظت فرمائے ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہے:یہ سن والد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکارکردیا ،وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر والد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک شخص نے منگنی کے لیے آئے مہمانوں کو محض اس لیے واپس بھیج دیا کہ انہوں نے اس کے سامنے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کردی۔
اس دوران ایک مہمان نے یہ کہہ دیا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کی حفاظت فرمائے ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے دوران ان کی طرف سے وزیر اعظم کی تعریف سن کر وہ شخص اس قدر آگ بگولہ ہوا کہ اس نے ناصرف اپنی بیٹی اکا رشتہ دینے سے انکار کردیا بلکہ منگنی کے لیے گھر آئے مہمانوں کو بھی گھر سے بھگا دیا۔