وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیتمیں بڑھانے کی نیپرا کی درخواست مسترد کردی

0
96

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیتمیں بڑھانے کی نیپرا کی درخواست مسترد کردی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیپرا کی سفارش کے باوجود بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کی منظوری نہیں دی۔

وزارت بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور اکتوبر میں صرف آٹھ پیسے کا اضافہ ہو۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی

یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔

جبکہ حکومت کی طرف سے تازہ بیان کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں

 

دوسری جانب وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹیرف بنے گا

Leave a reply